گوہر سے علیحدگی کے بعد کشال کی وضاحتیں

گوہر سے علیحدگی کے بعد کشال کی وضاحتیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (این این آئی)بھارت کے ٹی وی ریئلیٹی شو ’بگ باس7‘ کی فاتح گوہر خان سے علیحدگی کے اعلان کے بعد اب ان کے سابق دوست کشال ٹنڈن نے گوہر خان کا کھل کر دفاع کیا ہے۔دراصل بھارتی میڈیا میں یہ خبریں شائع ہوئی تھیں کہ گوہر کشال پر مذہب تبدیل کرنے کے لیے دباو¿ ڈال رہی تھیں اور ان کی علیحدگی کے اسباب میں سے یہ ایک ہے۔اسی کے جواب میں کشال نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل KushalT2803@ پر لکھاکہ کئی بار غصے میں آپ اپنا کنٹرول کھو بیٹھتے ہیں۔ ایک دفعہ ایسے ہی ایک چھوٹے سے جھگڑے کے بعد میں نے اپنے ایک صحافی دوست سے اپنی عزیز دوست گوہر خان کے بارے میں کچھ باتیں کہہ دیں۔
کشال نے لکھاکہ ان باتوں میں ذرا بھی سچائی نہیں تھی کیونکہ وہ ساری باتیں کہتے وقت میں بے حد غصے میں تھا۔ جھگڑے ہر جوڑے میں ہوتے ہیں۔ ہم دونوں میں سے کوئی بھی اپنے خیالات دوسرے پر تھوپنے کی کوشش نہیں کر رہا تھا۔واضح رہے کہ ان دنوں بھارت میں بین المذاہب شادیوں پر خاصی بحث جاری ہے اور بعض ہندو قدامت پسند جماعتیں باضابطہ ’لو جہاد‘ جیسی چیز کی موجودگی کا دعویٰ کررہی ہیں۔میڈیا میں گوہر کے کچھ دوستوں کے حوالے سے یہ بھی لکھا گیا کہ کشال کی شراب اور سگریٹ نوشی کی عادتوں سے گوہر خاصی پریشان ہو چکی تھیں۔لیکن گوہر خان نے ٹویٹ کیاہے کہ کشال کی عادات کے بارے میں میڈیا میں جو بھی دعوے کیے جا رہے ہیں وہ بالکل غلط ہیں۔یاد رہے کہ ان دونوں نے بگ باس کے دوران ہی اپنی محبت کا اعلان کیا تھا اور پھر بعد میں بھی دوستی کا دم بھرتے رہے تھے۔17 اکتوبر کو کشال نے ٹویٹ کیا تھاکہ مجھے یہ خبر بریک کرتے ہوئے بے حد افسوس ہو رہا ہے کہ اب میں اور گوہر ساتھ ساتھ نہیں ہیں۔

مزید :

کلچر -