فلم انڈسٹری ایک بار پھر عروج کی جانب گامزن ہے،جرار رضوی

فلم انڈسٹری ایک بار پھر عروج کی جانب گامزن ہے،جرار رضوی
فلم انڈسٹری ایک بار پھر عروج کی جانب گامزن ہے،جرار رضوی

  

لاہور(فلم رپورٹر) سٹارمیکر جرار رضوی نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کی فلم انڈسٹری ایک بار پھر عروج کی جانب گامزن ہے لیکن اس کے لئے بہت وقت درکار ہے ۔دو سال کے دوران مسلسل پاکستانی فلمیں کامیابی سے ہمکنار ہو رہی ہیں جو کہ انتہائی خوش آئند ہے۔جرار رضوی نے کہا ہے کہ بھارت کے اداکاروں کا پاکستانی اداکاروں سے کوئی مقابلہ نہیں لیکن انہیں اپنے ملک میں بھرپور سپورٹ اور پروموٹ کیا جاتا ہے‘ عروج و زوال ساتھ ساتھ چلتے ہیں لیکن جب کسی شعبے میں زوال سرایت کر جائے تو وہ لمحہ فکریہ ہونا چاہیے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں انڈسٹری کے بڑوں کو سر جوڑ کر بیٹھنا چاہیے اور انڈسٹری کے بحران کے حل کیلئے اسکی بنیاد کو پکڑنا چاہیے‘ یہاں اگر دوسرے شعبوں میں سرمایہ کاری ہو سکتی ہے تو فلم انڈسٹری میں ایسا کیوں نہیں ہو سکتا ۔

مزید :

کلچر -