آئی ایس او محرم کاپہلاعشرہ کربلاءشناسی کے نام سے منائے گی،تہور حیدری
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں مرکزی صدر تہور حیدری نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امسال آئی ایس او محرم کے پہلے عشرہ کو کربلاءشناسی کے نام سے منائے گی اس سلسلہ میں ملک بھر میں مجالس کا اہتمام کیا جائے گا علماءکرام ڈویژنز میں کربلاءشناسی کے حوالے گفتگو کریں گے ماہ محرم میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر امامیہ اسکاﺅٹس ملک بھر میں سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے اور سیکورٹی کو یقینی بنائیں گے جبکہ ملک بھر میں روز عاشور نماز ظہرین باجماعت کا بھی اہتمام کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا امسال بھی ملک بھر کی تعلیمی اداروں میں یوم حسین عقیدت و احترام سے منایا جائے گا جس میں مذہبی اسکالرز خطاب کریں گے ۔مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ محرم شعائر الہی ہے اس ٰکی حفاظت کریں نوجونواں کا یہ اولین فرض ہے کہ پیغام کربلاءجس میں ،شجاعت اور شہادت کا پیغام ہے کو لوگوں میں اجاگر کیا جائے ماہ محرم میں قلوب گرم ہوتے ہیں ہدایت کی طرف سے متوجہ ہوتے ہیں پس اس کربلاءکے پیغام کہ جس میں امر و بالمعروف کا درس ہے کو پھیلایا جائے اور کربلاءسے قلبی و عملی رشتہ کو مظبوط سے مظبوط تر کریں