محترمہ نثار فاطمہ مسز ذوالفقار حیدر زیدی آف راولپنڈی کی رسم چہلم
لاہور(پ ر) راولپنڈی موہن پورہ کے ممتاز عزا دار اور امام بارگاہ شاہ چن چرا غ کے عقیدت گزار سید ذوالفقار حیدری زیدی مرحوم کی اہلیہ محترمہ نثار فاطمہ کی رسم چہلم کے موقع پر ایک مردانہ / زنانہ مجلس عزا آج سہ پہر تین بجے برمکان سید منصور رضا زیدی13-D-1بلاک 2، نزد عمر چوک ،متصل اسٹاپ 16نمبر ڈائیوو منعقد ہو رہی ہے۔ 3تا4بجے قرآن خوانی اور ٹھیک چار بجے ذاکر آل محمد، شاعر اہل بیت رضا عباس رضا خصوصی خطاب کریں گے، مرحومہ کے برادر خورد ممتاز شاعر ادیب دانشور کالم نویس اور براڈ کاسٹر ناصر زیدی (باد شمال) بھی سالم بحضور امام حسین علیہ السلام پیش کریں گے۔ جملہ احباب و مرحومنین و متعلقین سے شرکت کی درخواست ہے۔