غیر رسمی بنیادی تعلیم ،حصول علم کامتبادل موثر نظام کے عنوان سے ریجنل کانفرس آج ہوگی

غیر رسمی بنیادی تعلیم ،حصول علم کامتبادل موثر نظام کے عنوان سے ریجنل کانفرس ...

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)حکومت پنجاب کے محکمہ خواندگی و غیررسمی بنیادی تعلیم کے زیراہتمام جائیکا (جاپان) کے اشتراک سے غیر رسمی بنیادی تعلیم ،حصول علم کامتبادل موثر نظام کے عنوان سے ایک روزہ ریجنل کانفرس آج صبح مقامی ہوٹل میںمنعقد ہوگی رائے حیدر علی خاں وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے خواندگی و غیررسمی بنیادی تعلیم تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے سیکرٹری محکمہ خواندگی ڈاکٹر پرویز احمد خان کے مطابق صوبہ پنجاب میں غیر رسمی بنیادی تعلیم کے نظام کو خطے کے دیگر ممالک کے تجربات اور تحقیق کی روشنی میں مزید موثر بنانے کے لئے ریجنل کانفرس میں افغانستان،جاپان ،یونیسیف ،یونیسکو اور پاکستان کے ماہرینِ خوانگی و تعلیم موضوع کی روشنی میںنئی جہتوں،لائحہ عمل اور منصوبہ بندی سے متعلق دیے گئے موضوعات پر تفصیلی اظہارِخیال کریں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کانفرس کے دو سیشن ہونگے جن میںشرکاءکی طرف سے سوال و جواب اور باہمی مشاورت کی نشستیں بھی شامل ہیں۔سیکرٹری لٹریسی کا کہنا تھا کہ ےہ کانفرس خواندگی کے شعبوں میں شامل کام کرنے والے حکومتی اداروں اور این جی اوز کے مابین مختلف فکری و تخلیقی خیالات کے تبادلے میں مدد گار ثابت ہوگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4