پی پی جمہو ریت کیلئے سیاسی بحران میں فیصلہ کن کردار ادا کر تی رہے گی ، میاں ایوب

پی پی جمہو ریت کیلئے سیاسی بحران میں فیصلہ کن کردار ادا کر تی رہے گی ، میاں ...

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی قائدانہ صلاحیتیوں کی وجہ سے آج جمہوری ادارے مضبوطی کی طرف گامزن ہیں انہوں نے اپنے قائدانہ کردار سے موجودہ حکومت کو بھی کمزور نہیں ہونے دیا اور جمہوری نظام کی مضبوطی اور تسلسل کے لئے حکومت کا کھل کر ساتھ دینے کا اعلان کیا آج اگر عوامی تحریک نے اسلام آباد میں دھرنا ختم کردیا ہے تو اس کا کریڈٹ بھی ہمارے قائد آصف علی زرداری کو جاتا ہے ۔

میاں محمد ایوب نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت اور آئین کے تحفظ کے لیے موجودہ جاری سیاسی بحران میں فیصلہ کن کردار ادا کر تی رہے گی جس سے جمہوریت کا مستقبل پائیدار بنیادوں پر محفوظ ہو سکے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بحیثیت اپوزیشن عوامی مفاد کے خلاف ہونے والے کاموں پر آواز بلند کرتی رہے گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4