صوبائی محکموں کی سست روی ، مقابلے کے امتحانات دینے والے طلبا مایوسی کا شکار

صوبائی محکموں کی سست روی ، مقابلے کے امتحانات دینے والے طلبا مایوسی کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)صوبائی محکموں کی سست روی کے باعث مقابلے کے امتحانات دینے والے طلباءمیں مایوسی پھیل گئی۔محکمہ انٹی کرپشن میں عرصہ دروز سے بھیجی گئی ریکوزیشن کے باوجود پنجاب پبلک سروس کمیشن تحریری امتحانات کا انعقاد نہ کر سکا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر،سب انسپکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی 35خالی آسامیوں پر شفاف بھرتیوں کے حوالے سے ریکوزیشن پنجاب پبلک سروس کمیشن کو بھیجی گئی اور6ماہ گزرنے کے باوجود مذکورہ آسامیوں پر بھرتی کے لئے اشتہار دیا گیا نہ ہی تحریری امتحانات کا اعلان کیا جا سکا۔اس حوالے سے مقابلے کے امتحانات دینے والے امیدواروں کا کہنا ہے کہ وہ کئی عرصے سے امتحانات کی تیاری کر رہے ہیں مگر تحریری امتحانات کا شیڈول جاری نہیں کیا جا رہا جس سے انکا وقت کے ساتھ اکیڈمیوں میں فیسوں کا ضیاع بھی ہو رہا ہے۔پی پی ایس سی کے ترجمان کا رابطہ کرنے پر کہنا تھا کہ محکمے کی جانب سے ریکوزیشن موصول نہیں ہوئی بلکہ آسامیوں پر بھرتی کی منظوری کے لئے سمری محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے پاس جا چکی ہے،منظوری کے فوری بعد پنجاب پبلک سروس کمیشن خالی آسامیوں پر بھرتی کے حوالے سے تحریری امتحانات کا اعلان کر دے گا۔