گیارھویں جماعت کے طلبہ کو کم نمبر دینے کا فوری نوٹسلیا جائے، خلیل الرحمان

گیارھویں جماعت کے طلبہ کو کم نمبر دینے کا فوری نوٹسلیا جائے، خلیل الرحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر) وزیر اعلیٰ اور وزیر تعلیم پنجاب گیارھویں جماعت کے محنتی اور ہونہار طلبا اور طالبات کو کم نمبر دینے اور فیل کرنے کا ذاتی طور پر نوٹس لیں اور متاثرہ بچوں کے پیپر دیانت دار پروفیسروں سے چیک کراکے انہیں انصاف مہیا کیا جائے ۔ پیرنٹس ایسوسی ایشن کے صدر خلیل الرحمان نے کہاہے کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف محنتی اور ہونہار طلبا کی ہمیشہ سرپرستی کرتے چلے آ رہے ہیں ۔ انہیں اعزازات سے نوازتے ہیں ۔ جن بچوں کو بورڈ نے شرارت کے تحت فیل کیا ہے انہوں نے میٹرک میں شاندار نمبر حاصل کئے ۔ سارا سال محنت کرتے رہے تاکہ اچھے اداروں میں انہیں داخلہ مل سکے لیکن بورڈ نے ان کی امیدوں پر پانی پھیرنے کی کوشش کی ہے ۔ ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا ہے کہ دس دن قبل ایسے بچوں نے بورڈ کی مقررہ فیس جمع کرائی کہ وہ اپنے پیپر دیکھ سکیں لیکن دس گزرنے کے باوجود انہیں ابھی اطلاع تک نہیں دی گئی کہ کس تاریخ کو وہ بورڈ کے دفتر پہنچ کر اپنا پیپر چیک کر لیں حالانکہ بورڈ کے اپنے تحریر کردہ قواعد کے طابق فیس جمع کرانے کے چار دن کے اندر اندر بچوں کو بلانا ضروری ہوتا ہے ۔ انہوں نے وزیر اعلی سے استدعا کی ہے کہ بچوں کے ساتھ سراسر زیادتی کا نوٹس لیا جائے اور داد رسی کی جائے ۔