پنجاب یونیورسٹی ،کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز کے نئے بلاک کا افتتاح

پنجاب یونیورسٹی ،کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز کے نئے بلاک کا افتتاح

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز کے نئے بلاک کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف لاءپروفیسر ڈاکٹر شازیہ نورین قریشی، ڈین فیکلٹی آف سائنس پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال، پرنسپل کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز ڈاکٹر فردوس بریں، پروفیسر اایمریطس مسعود اسلم میاں، فیکلٹی ممبران، سینئیر آفیشلز اور طلباﺅ طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر مجا ہد کامران نے کہا کہ ماضی میں کالج بدحالی کا شکار تھا مگر اب صورتحال بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ14فیصد پی ایچ ڈی سکالرز کا کالج میں زیر تعلیم ہونا قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب کالج تیزی سے ترقی جانب گامزن ہے جس میں نہ صرف تحقیقی کام کو فروغ حاصل ہے بلکہ طلباءطالبات کے مسائل بھی حل کئے جا رہے ہیں۔

ڈاکٹر مجاہد کامران نے حالیہ برسوں میں ہونے والی کالج کی ترقی کے لئے پرنسپل ڈاکٹرفردوس بریں، ڈاکٹر مسعود اسلم میاں اور دیگر فیکلٹی ممبران کی کاوشوں کو سراہا۔ڈاکٹر فردوس بریں نے شرکاءکو کالج کی ہسٹری اورکامیابیوں بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کالج میں پڑھائے جانے والے نصاب کو جدید تقاضوں کے مطابق مرتب کیا گیا ہے اور اس وقت کالج میں 87طلبہ پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں جبکہ 3طلبہ ڈاکٹریٹ کی ڈگری لے چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب گورنمنٹ اور چائینز کمپنی کے مابین ہوئے معاہدے کے تحت کالج توانائی کے ذرائع پیدا کر کے بائیو گیس منصوبے کے ذریعے کمرشل بنیادوں پر سی این جی مہیا کرے گا۔ ڈاکٹر مسعود اسلم نے کالج کی ترقی کے لئے تعاون پر وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید چار طلبہ کے لئے سکالرشپس کا اعلان کیا۔ بعد ازاں ڈاکٹر مجاہد کامران نے کالج کے محنتی سٹاف میں کیش پرائز تقسیم کئے۔ بعد ازاں ڈاکٹر مجاہد کامران نے کالج کے نئے تعمیر شدہ اکیڈمک بلاک کا افتتاح کیاجو ایک کانفرنس روم ، 5لیبارٹریز اور فیکلٹی آفسز پر مشتمل ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4