چودھری جاوید اختر کی یاد میں 31 اکتوبر کو واپڈا ہاﺅس آڈیٹوریم میں تعزیتی ریفرنس

چودھری جاوید اختر کی یاد میں 31 اکتوبر کو واپڈا ہاﺅس آڈیٹوریم میں تعزیتی ...

لاہور(کامرس رپورٹر) انسٹی ٹیوشن آف الیکٹریکل اینڈ الیکٹرونکس انجینئرز پاکستان کے زیر اہتمام انسٹی ٹیوشن کے سابق صدر واپڈا کے ممبر پاور اور نیپرا کے چیئرمین انجینئر چودھری جاوید اختر مرحوم کی یاد میں 31 اکتوبر کو واپڈا ہاﺅس آڈیٹوریم میں ایک تعزیتی ریفرنس منعقد ہوگا۔ انسٹی ٹیوشن کے اعزازی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر رانا عبدالجبار خان نے بتایا ہے کہ جاوید اختر 28جون کو کراچی میں انتقال کر گئے تھے، وہ پاکستان کے چوتھے وزیر اعظم چودھری محمد علی کے صاحبزادے تھے، کیمبرج سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد وطن واپسی پر وہ پی آئی ڈی سی سے وابستہ ہوئے، تعزیتی ریفرنس کے موقع پر انسٹی ٹیوشن کے موجودہ صدر محسن ایم سید، سابق صدر طاہر بشارت چیمہ، بشیر احمد عباسی، آر اے بیگ، شفیق احمد صدیقی اور سلیمان نجیب خان سمیت ممتازانجینئر جاوید اختر کو قومی اور انجینئرنگ پیشے کیلئے ان کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کریں گے

جاوید اختر پاکستان میں بجلی کے جدید نظام کے بانیوں میں سے ایک تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4