فریدالدین گنج شکرؒکے عرس پرسیکورٹی بہتربنانا حکومتی ذمہ داری ہے، غلام قطب الدین

فریدالدین گنج شکرؒکے عرس پرسیکورٹی بہتربنانا حکومتی ذمہ داری ہے، غلام قطب ...

  

لاہور(سٹاف رپورٹر)جن صوفیاءکرام کی وجہ سے پاک وہند کے لوگ مسلمان ہوئے ان میں ایک نمایا ں نام بابا فریدالدین گنج شکر رحمة اللہ تعالیٰ علیہ کا ہے آپ کی دی ہوئیں تعلیمات کے ذرےعے پاکستان میں امن قائم کیا جاسکتا ہے اس لےے حکومت کو چاہےے کہ وہ صوفیاءکرام کی تعلیمات کو زیادہ سے زیادہ عام کرنے کے لےے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے تاکہ بابا فریدالدین گنج شکر رحمة اللہ تعالیٰ علیہ اور دیگر صوفیاءکرام کی حقیقی معنوں میں پیروی کی جا سکے یہ بات نیشنل مشائخ کونسل پاکستان کے صدر پیر خواجہ غلام قطب الدین فریدی سجادہ نشین خواجہ محمد یار فریدی عرس بابا فریدالدین گنج شکر رحمة اللہ تعالیٰ علیہ پرروانگی کے موقع پر اپنے بیان میں کہی انہوں نے کہا ہے کہ آپ کے سالانہ عرس پاک پر زیادہ سے زیادہ سیکورٹی انتظامات کو بہتر اور فعال طریقے سے کرنا حکومت کی آئینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے اس لےے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ بابا فریدالدین گنج شکر رحمة اللہ تعالیٰ علیہ کے عرس کے موقع پر انتظامیہ کسی سستی اور کاہلی کا شکار نہ ہو کیونکہ ان کی سستی اور کاہلی سے صوفیاءکرام کی فکر کے دہشت گرد مخالف فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔

پیر خواجہ غلام قطب الدین فریدی نے مزید کہا کہ کچھ د ہشت گرد عناصر اےسے ہیں جو صوفیاءکرام کی فکر کے خلاف کام کر رہے ہیں اےسے عناصر کو لگام دینا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -