بلاول نوجوانوں کے حقیقی نمائندہ ہیں جو عام آدمی کی آواز کو اٹھائیں گے، قاضی احمد سعید

بلاول نوجوانوں کے حقیقی نمائندہ ہیں جو عام آدمی کی آواز کو اٹھائیں گے، قاضی ...

لاہور(نمائندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ عوام نے دھرنوں کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے یہ ہی وجہ ہے کہ دھرنے والے واپس گھروں کو لوٹ رہے ہیںایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کے حقیقی نمائندہ ہیں جو مزدوروں کسانوں اور طالب علموں کی آواز کو اٹھائیں گے بلاول بھٹوزرداری اپنی والدہ بینظیر بھٹو کی طرح عورتوں کے حقوق کے علمبردار بنیں گے انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی فہم و فراست کی تمام سیاسی پارٹیاں اور پوری قوم معترف ہو چکی ہے جس طرح پیپلز پارٹی نے آصف علی زرداری کی قیادت میں مفاہمانہ پالیسی پر عمل کرتے ہوئے اپنی آئینی مدت کے پانچ سال مکمل کئے اس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی ۔

انہوں نے کنٹرول لائن اور ورکنگ باﺅنڈریز پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ پر سخت ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت خارجہ پالیسی کو قومی مفاد اور زمینی حقائق کے مطابق تشکیل دے ۔بھارت کا جنگی جنون اور الزام تراشی پر مبنی رویہ قابل مذمت ہے پاک بھارت کشیدگی دونوں ممالک کے مفاد میں نہیں ہے، حکومت پاکستان بھارت سے یکطرفہ دوستی کے رویہ سے باز رہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4