محترمہ نصرت بھٹو نے جمہوریت کیلئے آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ، فضل الرحمن بٹ

محترمہ نصرت بھٹو نے جمہوریت کیلئے آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ، فضل الرحمن بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر زاہد ذولفقار خان اور نائب صدر فضل الرحمن بٹ نے کہا ہے کہ محترمہ نصرت بھٹو نے ملک میں جمہوریت کے لئے جدوجہد کی ہے اور آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے نصرت بھٹو نے مارشل لاء کے دور میں پیپلزپارٹی کی قیادت کی اور پارٹی کارکنوں کے ساتھ ملکرظلم و ستم برداشت کییجب ضیاالحق آمر نے پاکستان کے منتخب وزیراعظم کا تختہ الٹ کر ذوالفقار علی بھٹو کو گرفتار کیا تو نصرت بھٹو آمر کے سامنے دیوار بن کر کھڑی ہوگئی


بھٹو خاندان نے جس طرح ملک کے لئے اپنی جان کی قربانی دی اسی طرح نصرت بھٹو نے بھی ظلم وستم کی پرواہ کئے بغیرکارکنوں کے ساتھ کوشش کرتی رہیں نصرت بھٹو نے آمریت کی زبردست مذمت کی پیپلزپارٹی کے کارکن نصرت بھٹو کی جدوجہد کو کبھی بھول نہیں سکتے پیپلزپارٹی کے کارکن اور لیڈر ہمیشہ نصرت بھٹوکو خراج تحسین پیش کرتے رہیں گے نصرت بھٹو نے پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے کارکنوں کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑا آج نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر پارٹی کی لیڈرشپ اورکارکن ان کے لئے دعا گو ہیں اللہ تعالی نصرت بھٹوکوجنت میں جگہ دے نصرت بھٹو جبر اور برداشت کی اے ک مثال ہیں انھوں نے اپنا سارا خاندان جمہوریت کی راہ میں قربان کروایااسی لئے آج پاکستان کی عوام نصرت بھٹو کو جمہوریت کے علمبردار کے طور پر یاد کرتے ہیں اور پیپلزپارٹی نصرت بھٹو کے مشن کوآگے بڑھانے کی بھرپورکوشش کرے گی