قادری نے پاکستان کی سیاست ، معیشت اور اخلاقیات کو نقصان پہنچایا ،نصیر احمد
لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ پی پی 137لاہور کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے صدر نصیر احمد، عمرحیات تبسم، شیخ علی سعید، شریف سجاد بھٹی ، عمران شاہ نے کہا کہ طاہر القادری نے غیر ملکی آقاؤں کے کہنے پر پاکستان کی سیاست ، معیشت اور اخلاقیات کو نقصان پہنچایا ہے وہ کئی برسوں تک پورا نہیں ہوسکتا انقلاب اور استعفیٰ لے بغیر اسلام آباد سے واپس آنے والوں کو گولی مارنے کا حکم دینے والے طاہر القادری نے سابق حکومت میں کئے گئے لانگ مار چ کی طرح اس بار بھی مک مکا کر کے بے شرمی سے واپس آنے کو ترجیح دی ہے ،2ماہ میں نام نہاد انقلاب کے دعویداروں نے ملک کی معیشت اور سیاست کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ اپنے سترہ کارکنوں کے خون کا بھی سودا کر لیا ہے ،قرآن پاک کی جھوٹی قسمں اٹھا کر اربوں روپے خرچ کرکے قوم کو جو انقلاب کی نوید سنائی جارہی تھی وہ\" چمک \"کی نظر ہو گئی ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری نے پاکستان میں انتشار اور خانہ جنگی پھیلانے کی مکمل منصوبہ بندی کی ہوئی تھی لیکن باشعور عوام اور سیاسی قیادت نے سمجھ لیا تھا کہ یہ سارا ڈرامہ غیر ملکی آقاؤں کی فنڈنگ سے ہورہا ہے
انہوں نے عوامی تحریک کے کارکنوں سے اپیل کی کہ استعفیٰ لئے بغیر واپس آنے پر گولی نہ ماریں بلکہ مولا جٹ کی بڑھکیں سمجھ کر نظر انداز کر دیں کیونکہ طاہر القادری کی سیاست کا یہی انداز ہے انہوں نے کہا کہ اگر دھرنا ڈرامہ اور مک مکا کی سیاست ہی کرنا تھی تو اتنے ناحق لوگوں کا خون اور زخمی کروانے کی کیاضرورت تھی انہوں نے نیب سے مطالبہ کیا کہ دو ماہ تک جاری رہنے والے نام نہاد انتشاری دھرنے اور لگا تار جلسوں کی فنڈنگ کی تحقیقات کی جائے کہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لئے اتنے بڑے پیمانے پر فنڈنگ کن لوگوں نے کی ہے۔