ٹریفک وارڈن کےخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

ٹریفک وارڈن کےخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج غفار مہتا ب شاہ کی عدالت میں ٹریفک وارڈن کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت آج 23اکتوبر کو ہوگی۔عدالت میں غلام مصطفی نے عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیا ر کیا کہ سائل فروٹ کی ریڑھی لگاتا ہے ٹریفک وارڈن عاطف روزانہ اس سے پھل لے کر جاتا ہے مگر پیسے نہیں دیتا ،4جون کو عاطف نے پھل لیا جب اس نے پیسوں کا تقاضہ کیا تو ٹریفک وارڈن نے اسے ڈرانا دھمکانا شروع کر دیا اور غصہ میں آکر پھلوں سے بھری ریڑھی الٹا دی



جس سے سارے پھل زمین پر گر کر خراب ہو گئے عدالت سے استدعا ہے اس کے خلا ف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے جس پر فاضل عدالت نے ایس ایچ او تھانہ پرانی انارکلی سے جواب طلب کر رکھا ہے۔