ایس ایچ او شاہدرہ کی تنخواہ قرق کرنے کا حکم

ایس ایچ او شاہدرہ کی تنخواہ قرق کرنے کا حکم

لاہور (نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج اعجاز حسن اعوان نے قتل کے مقدمہ میں متعدد بار عدالتی احکامات کے باوجود گواہ پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ شاہدرہ کی تنخواہ قرق کرنے کاحکم دے دیا ۔عدالت میں قتل کا مقدمہ زیر سماعت ہے جس میں فاضل جج نے ایس ایچ او شاہدرہ کو متعدد بار استغاثہ کے گواہ پیش کرنے کا حکم دیا لیکن پولیس کی جانب سے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا

جس سے مذکورہ مقدمہ التواءکا شکار ہے ۔

گزشتہ روز مقدمہ کی سماعت کے دوران فاضل عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور کو مذکورہ ایس ایچ او کی تنخواہ قرق کرنے کا حکم دیتے ہوئے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کروانے کا حکم دیا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 4