پنجاب یونیورسٹی کے سکیورٹی گارکے قتل کیس کی سماعت 8نومبر تک ملتوی
لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج شازب سعید نے پنجاب یونیورسٹی کے سکیورٹی گارڈ محمد عمران کے قتل کیس کی سماعت 8نومبر تک ملتوی کردی۔ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پنجاب یونیورسٹی کے سکیورٹی گارڈ محمد عمران کے قتل کا استغاثہ زیرسماعت ہے،
جس میں یونیورسٹی کے جاوید سمی، شوکت علی ، کمال گل، انسپکٹرغلام عابد اور سب انسپکٹر ظفربخاری پر سکیورٹی گارڈ عمران کے خلاف موٹرسائیکل چوری کا جھوٹا مقدمہ بنانے اور تشدد کر کے اسے ہلاک کرنے کا الزام ہے۔
دوران سماعت پنجاب یونیورسٹی کے سابق ای او جاوید سمی نے اپنی بریت کی درخواست دائر کردی، جس پر عدالت نے استغاثہ کے وکیل فیصل باجوہ کو بحث کے لیے 8 نومبرکو طلب کرلیاہے