ریونیوبورڈ کے شعبہ سیٹلمنٹ میں غفلت کے مرتکب پٹواریوں کیخلاف تحقیقات کا آغاز

ریونیوبورڈ کے شعبہ سیٹلمنٹ میں غفلت کے مرتکب پٹواریوں کیخلاف تحقیقات کا ...

لاہور(اپنے نمائندے سے)روزنامہ پاکستان کی خبر پر ایکشن،بورڈآف ریونیو کے شعبہ سیٹلمنٹ میں اپنے بنیادی کام میں غفلت کے مرتکب پائے جانے والے پٹواریوں کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن نے غبن سرکار کے تحت تحقیقات کا آغاز کر دیا جبکہ مرکزی سیٹلمنٹ پنجاب نے بھی موضع بندوبست کے موضع جات کا ریکارڈ اپ گریڈ نہ کرنے والے22پٹواریوں سمیت دیگر کی کارکردگی رپورٹ بمعہ سرٹیفکیٹ طلب کر لی ہے روزنامہ پاکستان کو ملنے والی معلومات کے مطابق روزنامہ پاکستان میں مورخہ 18.10.2014 کو شائع ہونے والی خبر میں نشاندہی کی گئی تھی کہ شعبہ سیٹلمنٹ میں 22کے قریب ایسے پٹواری بھی موجود ہیں جن کو سیٹلمنٹ کا ریکارڈ اپ گریڈ کرنے کے لیے بھرتی کیا گیا اور وہ حکومت پنجاب سے تنخواہوں اور دیگر مراعات کی حد میں لاکھوں روپے کی وصولیاں کرتے رہے مگر اپنے بنیادی فرائض کو نبھانے میں غفلت برتے رہے خبر کی اشاعت کے بعد ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور نے بھی اس ضمن میں تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور شعبہ سیٹلمنٹ کے ڈسٹرکٹ کلکٹر سے ان تمام پٹواریوں کا ریکارڈ مانگ لیا ہے جنہوں نے اپنے بنیادی کاموں میں غفلت برتی ہے اسطرح سیکرٹری سیٹلمنٹ پنجاب احمدعلی ملک نے ضلع لاہور کے سیٹلمنٹ میں کام کرنے والے پٹواریوں کی کارکردگی اور بنیادی کاموں کے حوالے سے تفصیلی رپورٹس سرٹیفکیٹ سمیت طلب کر لی ہے سیکرٹری سیٹلمنٹ احمد علی ملک کا کہنا ہے کہ غفلت میں مرتکب پائے جانے والے ملازمین کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4