25روز سے کلوز سرکٹ کیمرے بندہونے سے عدالتوں کا سیشن عدالت سے رابطہ منقطع

25روز سے کلوز سرکٹ کیمرے بندہونے سے عدالتوں کا سیشن عدالت سے رابطہ منقطع

  

اہور(نامہ نگار)سیشن کورٹ میں سی سی ٹی وی سسٹم جل جانے کی وجہ سے 25روز سے کلوز سرکٹ کیمرے بندجبکہ انٹر کام ایکسچینج جلنے سے عدالتوں کا سیشن عدالت سے رابطہ منقطع ہوگیاہے جس کی وجہ سے جرائم پیشہ افراد نے دوران بحث وکلا ءکی جیبوں سے موبائل فون اور ان کا میزوں پر رکھا سامان مبینہ طور پر اٹھانا شروع کردیاہے ۔سیشن کورٹ میں روزانہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ حصول انصاف کے لئے آتے ہیں ۔ مذکورہ افراد کی نقل و حرکت پرنگاہ رکھنے کے لئے سیشن کورٹ میں تقریبا45کیمرے برآمدوں اور عدالتوں کے اندر لگائے گئے ہیںجبکہ کیمروں کا کنٹرول روم سیشن جج کی بلڈنگ میں موجودہے جوتقریبا25روز قبل سے خراب ہیں ۔اس حوالے سے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فنڈز نہ ہونے کہ وجہ سے یہ کیمرے ٹھیک نہیں ہورہے، اس حوالے سے وکلاءکا کہنا تھا کہ انٹرکام ایکسچینج اور سی سی ٹی وی کیمرہ سسٹم فوری ٹھیک کرائے جائیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -