خان بیٹری ہاﺅس کے مالک کو درخواست گزار کوہرجانے کی رقم ادا کرنے کاحکم

خان بیٹری ہاﺅس کے مالک کو درخواست گزار کوہرجانے کی رقم ادا کرنے کاحکم

  

لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت کے جج خواجہ حسن ولی نے بیٹری خراب دینے اور واپس نہ کرنے پرخان بیٹری ہاو¿س چوبرجی سوتر مارکیٹ کے مالک کو 22ہزارروپے ہرجانہ درخواست گزار کو فوری ادا کرنے کا حکم دے دیا۔عدالتی حکم کے مطابق دکان مالک نے ہرجانہ ادا نہ کیا تو سو روپے روزانہ کے حساب سے جرمانہ کیاجائے گا۔عدالت میں ٹرنرروڈ کے رہائشی شفقات علی نے خان بیٹری ہاو¿س چوبرجی سوتر مارکیٹ کے مالک کے خلاف ایک لاکھ 23 ہزارروپے ہرجانے کا دعوی دائرکیا،

جس میں مو¿قف اختیار کیا گیاکہ اس نے خان بیٹری ہاو¿س سے بارہ ہزارروپے میں وارنٹی شدہ بیٹری خریدی،درست کام نہ کرنے پر دکاندارسے رابطہ کیا تو اس نے واپس کرنے سے انکار کردیا۔

عدالت نے دونوں فریقین کا مو¿قف سننے کے بعد خان بیٹری ہاو¿س کے مالک کو مذکورہ بالا رقم درخواست گزار کو فوری ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -