حکومتی پراپیگنڈے کے باوجود دھرنوں کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں ہوئی،سعدیہ سہیل
لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو ہر شہر سے بھرپور پذیرائی حاصل ہورہی ہے اور ہر نئے شہر میں عمران خان کے جلسے میں زیادہ سے زیادہ عوام کی شرکت ان پر بھرپور عوامی تائید کا کھلا ثبوت ہے
کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام تر حکومتی پراپیگنڈے کے باوجود دھرنوں کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں ہوئی، عوام ہر صورت مڈٹرم لیکن شفاف الیکشن چاہتے ہیں اور جب بھی دھاندلی سے پاک انتخابات ہوئے تحریک انصاف کا کوئی بھی راستہ نہیں روک سکے گا ۔
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے اقتدار کو اب کوئی نہیں بچا سکتااقتدار بچانے کے لئے ملکی سالمیت اور قومتی سلامتی کو داو¿ پر لگائی جا رہی ہے ملک کے طول و عرض میں سامنے آنے والا عوامی رد عمل ثابت کررہا ہے کہ تبدیلی ناگزیر ہوچکی ہے جسے اب حکومت کسی حیلے بہانے سے نہیں ٹال سکتی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے سیاسی شعور کی بیداری کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے جنہوں نے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر طبقے کے افراد کو سیاسی جدوجہد کے لیے مائل کیا ہے اور اب وہ دن دور نہیں جب ملک سے روایتی سیاست کی رخصتی ممکن ہوگی اور پیپلز پارٹی کی طرح نواز لیگ بھی قصہ پارینہ بن جائے گی۔