پولیو سمیت دیگر وبائی امراض کے خاتمے کے لئے مذہبی قیادت متفق

پولیو سمیت دیگر وبائی امراض کے خاتمے کے لئے مذہبی قیادت متفق

لاہور(پ ر) انٹرنیشنل ریسرچ کونسل برائے مذہبی امور اور مجلس تحقیقات اسلامی کے زیر اہتمام علماءاور مذہبی قائدین کی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی جس کا عنوان انسانی صحت اور اسلامی تعلیمات رکھا گیاورکشاپ میں محکمہ صحت اور عالمی اداروں کے نمائندوں سمیت ملک کے نامور مذہبی قائدین ، اہل قلم، مدیران رسائل و جرائد اور دیگر رہنماﺅں نے شرکت کی تھی جس میں ڈاکٹرحضرات نے پولیو، خسرہ ، ہیپاٹائٹس، کالی کھانسی، ڈینگی وائرس ، ٹی بی ، خناق تشنج، گردن تو بخار وغیرہ پر تفصیلی بریفننگ دی۔شرکاءعلماءکرام اور مذہبی قائدین نے پولیو مہم سمیت تمام ویکسین پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ اس مہم میں محکمہ صحت کابھرپور ساتھ دیں۔ IRCRAپنجاب کے کوآر ڈی نیٹر مولانا عاصم مخدوم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحمد اللہ پورے ملک میں ہمارا ادارہ ملک سے بیماریوں سے خاتمے کے لئے سرگرم عمل ہے۔ IRCRAپنجاب کے اسسٹنٹ کوآرڈی نیٹر سید فرزند علی کاکہنا تھا کہ الحمد اللہ پہلی مرتبہ پاکستان میں ہمارے ادارے نے دینی صحافت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اسے صحت، وبائی امراض کے خاتمے کے لئے رہنمائی کی۔ ورکشاپ کے اختتام پر انٹرنیشنل ریسرچ کونسل برائے مذہبی امور اور مجلس تحقیقات اسلامی کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب کے باہر واک کا اہتمام کیا گیا ۔

جس میں ڈائریکٹر جنرل ہیتھ پنجاب ڈاکٹر زاہد پرویز، مولانا عبدالروئف فاروقی، مولانا عبدالوہاب روپڑی، حافظ کاظم رضا نقوی، پروفسر ڈاکٹر سرفراز اعوان، علامہ یونس حسن ،ڈاکٹر اسلم چوہدری، عمار شفیق، ڈاکٹر عبید الاسلام، ابراہیم اور عظمت عباس کے علاوہ مولانا انعام الرحمٰن وغیرہ نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4