خصوصی سکواڈ کا آپریشن ،مختلف علاقوں سے30 بھکاری گرفتار
لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی او کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے سپیشل سکواڈز نے بھکاریوں کے خلاف شہر کے مختلف علا قوں میں کارروائی کی انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کے سپیشل سکواڈز نے مال روڈ، چوبرجی، سمن آباد، بند روڈ، سکیم موڑ، مون مارکیٹ، گلبرگ، شادمان، فیروز پور روڈ اور جیل روڈ کے علاقوں میں کارروائی کر تے ہوئے بھیک مانگنے والی07 عورتوں اور13 مرد بھکاریوں کوپکڑ لیا انہوں نے بتایا کہ11بھکاریوں کو سبحانی ہوم اور09 بھکاریوں کو ایدھی سنٹر بھج دیا گیا ہے۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ شہر سے بھکاریوں کے خاتمہ تک ان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔