ملک تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے،مجتبیٰ شجاع الرحمن

ملک تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے،مجتبیٰ شجاع الرحمن

  

لاہور( نمائندہ خصوصی،خبر نگار) وزیر قانون و پارلیمانی امور پنجاب مجتبی شجاع الرحمن نے امن کمیٹیوں کے ارکان سے کہا کہ وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے ہم سب پر جو ذمہ داری عائد کی ہے ہمیں اس کا احساس ہے اور محرم الحرام کے دوران مکمل ہم آہنگی و امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے ہم اپنی ذمہ داریاں اپنی پوری صلاحیتوں سے بروئے کار لارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کے انتظامات بارے منعقدہ اعلی سطحی اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کیا ایم پی اے طارق باجوہ، چوہدری شہباز احمد، کمشنر راشد محمود لنگڑیال ، سی سی پی او امین وینس ،ڈی آئی جی حیدر اشرف ، ڈویژنل و ضلعی امن کمیٹیوں کے ارکان ، منتخب نمائندے اورڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ ملک تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے اور دشمن ملک کو کمزور کرنے کے درپے ہے اورمحرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنا چیلنج سے کم نہیں اور اس صورتحال سے نمٹنے و ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے ہمیں اپنے تمام وسائل استعمال کرنا ہوں گے انہوں نے کہاکہ محرم الحرام کے دوران صوبے میں مذہبی ہم آہنگی اور امن و امان کے قیام کے لئے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح مستعد و چوکس رہیں صوبائی وزیر نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران مقامی سطح پر صفائی ، سٹریٹ لائٹس اور جلوس کے راستے میں روشنی کا فول پروف انتظام کیا جائے او رلیڈیز پولیس کو بھی سیکورٹی کی خاطر تعینات کیا جائے اور کسی کو بھی تلاشی لئے بغیر مجلس اور جلوس کی حدود میں داخل نہ ہونے دیا جائے انہوں نے ہدایت کی کہ سیکورٹی کے فرائض انجام دینے والے پولیس و دیگر حکام کے لئے ٹرانسپورٹ وغیرہ کا مناسب انتظام کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس محرم الحرام کے دوران جامع سیکورٹی انتظامات کی بناء پر محرم الحرام کے دوران امن و امان کی مثالی فضا برقرار رہی اور اس سال بھی موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے انہی انتظامات پر زیادہ موثر طریقے سے عملدرآمد کیاجائے گا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -