بھارتی جارحیت کنٹرول کرنے کیلئے جوابی کارروائی کی جائے،راغب نعیمی

بھارتی جارحیت کنٹرول کرنے کیلئے جوابی کارروائی کی جائے،راغب نعیمی

  

لاہور(سٹاف رپورٹر)ملک کی سرحدوں پر بھارت کی جانب سے بڑھتی ہوئی جارحیت کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ بھرپور جوابی کارروائی کرنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی پاک سرحدوں پر بھارت کی جانب سے بڑھتی ہوئی فائرنگ ہونا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا جائے تاکہ پاکستانیوں شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے کیونکہ بھارت کو جب تک اسی کی زبان میں جواب نہیں دیا جائے گا بھارت اپنی جارحیت بند نہیں کرے گا یہ بات جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ اور نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے سرپرست علامہ محمد راغب حسین نعیمی نے اپنے بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر کو بھارت سے دوستی کرنا بہت اچھا لگتا ہے ایسے لوگوں کو چاہیے کہ وہ بھارت کے رویہ پر تنہائی میں بیٹھ کر غوروفکر کریں تاکہ ان کی سوچ کی صحیح سمت واضح ہو سکے جبکہ ایسے عناصر کو مزید چاہیے کہ وہ سرحدوں پر جاکر بھارت کی جانب سے پاکستان کی حدود میں گولہ باری کے مناظر دیکھیں تاکہ ان کی آنکھیں بھارت کے حوالے سے صحیح فیصلہ کر سکیں علامہ محمد راغب حسین نعیمی نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں بہت سارے ممالک اپنے مفادات کے لیے کام کر رہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے جبکہ حکومت کو چاہیے کہ ایسے تمام عناصر کے خلاف قانونی کارروائی تیزی سے کرے تاکہ ان کے اہداف کو زیادہ سے زیادہ کمزور کیا جا سکے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -