سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسو سی ایشن کا اجلاس،کلیریکل کیڈر کی اپ گریڈیشن کا مطالبہ

سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسو سی ایشن کا اجلاس،کلیریکل کیڈر کی اپ گریڈیشن کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگارخصوصی) پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کااہم اجلاس رانا نثار احمد کی صدارت میں منعقد ہواجس میں سب سے پہلے تمام عہدیداران نے ان کو فریضہ حج ادا کر کے واپس آنے پر مبارکباد پیش کی اورایک متفقہ قرار داد منظور کی گئی اس میں وزیر اعلیٰ پنجاب سے پر زور مطالبہ کیا گیاکہ وہ صوبہ پنجاب میں تمام کلیریکل کیڈر کی دوسرے صوبوں کی طرز پر اپ گریڈیشن کی جائے تاکہ امتیازی حیثیت کا خاتمہ ہو سکے اور ملازمین میں پائی جانے والی مایوسی دور ہو سکے اس کے ساتھ ساتھ حکومت کے گڈ گورننس کے ویژن کو بھی تقویت ملے گی۔ اجلاس میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ موجودہ مہنگائی کی لہر نے تمام سرکاری ملازمین کو متاثر کیا ہے اور موجودہ تنخواہ میں ان کا گزارا روز بروز مشکل ہوتا جا رہا ہے لہذا حکومت فی الفور پے سکیلز کو ریوائز کرے جو کہ نا گزیر ہو چکا ہے۔ موجودہ حکومت کے بارے میں جو خدشات ملازمین میں موجود ہیں ان کا خاتمہ ہو سکے گا اور ایک ساز گار فضا قائم ہو گی جس سے صوبہ میں ترقی کا عمل تیز ہو گااجلاس میں مشتاق خاں، بختیار احمد، چوہدری غلام غوث ، زین خاں، اعظم خاں، محمد فاروق خاں، محمد یونس، محمد صدیق تنولی ، سلامت علی، عبدالغفار وائیں ، لیاقت علی بھٹی، جمیل گجر ، افتخار احمد، انیس احمد کے علاوہ عبدالکریم اعوان پریس سیکرٹری بھی موجود تھے ۔