تمام پاکستانی آئی ڈی پیز کی مشکلات کو محسوس کریں،علامہ قاسم علوی

تمام پاکستانی آئی ڈی پیز کی مشکلات کو محسوس کریں،علامہ قاسم علوی

  

لاہور(سٹاف رپورٹر)آئی ڈی پیز کی بڑھتی ہوئی مصیبتوں کو محسوس کرنا ہر محب وطن شہری کا فرض بنتا ہے کیونکہ شدید گرمی کے بعد شدید سردی کی آمد کے موقع پر تمام پاکستانیوں کو چاہیے کہ وہ آئی ڈی پیزکی مشکلات کو محسوس بھی کریں یہ بات جماعت علمائے اہل سنت کے مرکزی رہنما اور جامعہ الازہرا کے ناظم اعلیٰ علامہ محمد قاسم علوی نے اپنے بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام دہشت گردوں کی دہشت گردی کو جڑ سے نکال باہر پھینکے ۔

تاکہ آنے والے دنوں میں محفوظ اور مضبوط پاکستان نوجوان نسل کو منتقل ہو سکے علامہ محمد قاسم علوی کا مزید کہنا تھا کہ طالبان کی دہشت گردی نے جتنا نقصان اسلام اور پاکستان کو پہنچایا ہے اتنا نقصان تو پاکستان کی تاریخ میں کبھی پاکستان کو نہیں پہنچا لیکن کچھ عناصر کی جانب سے آج بھی دہشت گردوں کی حمایت کرنا سمجھ سے بالا تر ہے

ایسے لوگوں کو اپنی سوچ تبدیل کرنی چاہیے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -