لاہور ویسٹ مینجمنٹ کی گورنمنٹ گرلز ہائیر سکول شاہدرہ میں صفائی مہم
لاہور(جنرل رپورٹر) مینجنگ ڈائریکٹر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوایم سی ) خالد مجید کی خصوصی ہدایت پر گورنمنٹ گرلز ہائیر سکنڈری سکول شاہدرہ میں ڈینگی و صفائی آگاہی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد سکول کے بچوں کو صفائی کی اہمیت اور ڈینگی کی روک تھام کے لیے حفاظتی اقدامات پر آگاہی دینا تھا مینجر کمیو نیکشن جمیل خاوراور اسسٹنٹ منیجر ایل ڈبلیوایم سی محمد عمیر خان نے بچوں کو تفصیلی پریزنٹیشن دی جس میں انہیں شہر میں صفائی کے نظام ، ترک کمپنیوں البیراک و اوزپاک کے کردار اور ایل ڈبلیوایم سی کے صاف ماحول کے لیے جاری اقدامات پر بتایا اس موقع پر بچوں کو صفائی کے نظام پر مبنی ڈاکومنٹری اور کارٹون فلم بھی دکھائی گئی بچوں کو ڈینگی لاروا کی افزائش کی روک تھام اور ڈینگی سے بچاؤ کی ضروری حفاظتی تدابیر پر بھی معلومات دی گئیں اور بچوں کو گروپ کی شکل میں ڈینگی لاروا کی نشاندہی کے لیے فیلڈ میں موجود ٹیموں کے ہمراہ بھی بھیجا گیا تا کہ انہیں لاروا کی پہچان کرائی جاسکے سکول پرنسپل نے صفائی و آگاہی سرگرمی کے انعقاد پر ایل ڈبلیو ایم سی انتظامیہ کا بے حد شکریہ ادا کیا اس موقع پر طالبات نے کلین اپ آپریشن اور ویسٹ پکنک سرگرمی میں بھی حصہ لیا ۔