فیروز پور روڈ ٹریڈرز ویلفیئر ایسو سی ایشن کا اجلاس،سیلز ٹیکس کا نیا شیڈول مسترد

فیروز پور روڈ ٹریڈرز ویلفیئر ایسو سی ایشن کا اجلاس،سیلز ٹیکس کا نیا شیڈول ...

  

لاہور(کامرس رپورٹر) فیروز پورروڈ ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شیخ حبیب احمد کی زیر صدارت اجلاس فیروز پورروڈ ہوا جس میں تاجروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جس میں SRO(608) سیلز ٹیکس کے نئے منظور شدہ شیڈول کو مسترد کیا گیا انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے نئے سیلز ٹیکس ختم کرنے کی اپیل کی انہوں نے کہا کہ نئے سیلز ٹیکس سے تاجروں اور رٹیلرز کو بہت مشکلات کا سامنا ہے جس میں ریٹیلرز پر لاگو ٹیکس ایشاء کی قیمت، جنرل پبلک اور کاروبار پر براہ راست اثر انداز ہوتاہے شیخ حبیب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے مسائل کو پیش نظر رکھتے ہوئے رٹیلرز اپنا منافع میں سے 0.5% سے لے کر 0.75% تک ادا کریں گے اور وہ کسی ان پٹ کا مطالبہ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ ان حقیقی مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے موجودہ پیش کردہ سکیم قابل قبول نہیں ہے انہوں نے اپنے اجلاس میں نئے سیلز ٹیکس کی منسوخی سے متعلق 3 نکات بھی پیش کئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر 17.5% سیلز ٹیکس لاگو ہو تو ٹیکس چوری کا رحجان بھی بڑھے گا اور اس نظام کے اندر آنیوالے کاروبار دوسروں سے مہنگے ہو جائیں گے جو کہ نقصان کا موجب ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -