وزیر اعظم صنعتوں کو تین ماہ تک گیس کی بندش کا نوٹس لیں،ظہیر بھٹہ

وزیر اعظم صنعتوں کو تین ماہ تک گیس کی بندش کا نوٹس لیں،ظہیر بھٹہ

  

لاہور(خبر نگار)چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ظہیر بھٹہ نے وزیراعظم کی ہدایت پر بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کیے گئے اضافہ کی واپس کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم صنعتی ترقی کیلئے انڈسٹریز کو 3ماہ تک گیس کی بندش کا بھی نوٹس لیں اور اس مسئلہ کو حل کرنے میں ذاتی دلچسپی لیتے ہوئیے انڈسٹریز کومسلسل گیس کی فراہمی کیلئے بھی ہدایات جاری فرمائیں کیونکہ 3ماہ تک گیس کی بندش سے گیس سے چلنے والی صنعتیں تباہ ہوجائیں گی اور ان کی جانب سے کئے گئے معاہدے پورے نہیں ہونگے جس سے صنعتکاروں کا اربوں روپے کا نقصان ہوگا انڈسٹریز بند ہونے سے ان میں ملازمت کرنے والے لاکھوں مزدور بھی بے روزگاری کاشکار ہونگے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے میاں خرم الیاس سینئر وائس چیئرمین ،عامر عطاء باری وائس چیئرمین کے ساتھ ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیاظہیر بھٹہ نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں انتہائی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں ا س کا ریلیف دیتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں بھی اسی تناسب سے کمی کی جائے کیونکہ مہنگی ترین بجلی معاشی سرگرمیوں کی راہ میں رکاوٹ ہے سستی بجلی کی فراہمی سے انڈسٹریز ترقی کرے گی اور اس سے حکومت کے زرمبادلہ میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا اور حکومت کو آئی ایم ایف جیسے اداروں سے بھی نجات مل جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -