ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر سے گڈز ٹرانسپورٹرز اور تاجروں کے 10 رُکنی وفد کی ملاقات

ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر سے گڈز ٹرانسپورٹرز اور تاجروں کے 10 رُکنی وفد کی ملاقات

لاہور ( پ ر)راوی روڈ سبزی منڈ ی ٹر ک اسٹینڈ میں پارکنگ سمیت دیگر مسائل کے حوالے سے ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن سے گڈز ٹرانسپورٹرز اور تاجروں کی 10 رُکنی وفد کی ملاقات تاجروں اور گڈز ٹرانسپورٹرز نے 5نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا جس میں ٹرک اسٹینڈ راوی روڈ میں پارکنگ کی بحالی ،مارکیٹو ں میں سنگل لائن کھڑ ے کر نے ،کھانے کے ہو ٹلوں کی بحالی ،اور ڈسپنسر ی کی واپسی شامل تھی ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن نے گڈز ٹرانسپورٹرز اور تاجروں کو پارکنگ کی بحالی پر آمادگی کا اظہار کر تے ہوئے یقین دلایا کہ 2روز میں نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جائے جس میں پارکنگ فیس عائد کر تے ہوئے پارکنگ فراہم کی جائے گی جبکہ ہوٹلوں کو کھولنے کی اجازت ،اور مارکیٹوں میں سنگل لائن کے حوالے سے اقدامات کئے جائینگے جبکہ ڈسپنسری کی واپسی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا واضح رہے کہ ٹرک اسٹینڈ میں قائم ضلعی انتظامیہ کی فری ڈسپنسری میں مقامی گڈز ٹرانسپورٹ یونین کا دفتر قائم کر رکھا تھا اور ڈسپنسری کو برائے نام استعمال کیا جا رہا تھا اور فیملیز نہیں آسکتی تھیں جبکہ ڈسپنسری کے باہر تجاوزات لگواتے ہوئے ہزاروں روپے اکھٹے کئے جا رہے تھے جس پر کچھ عرصہ قبل ایڈ منسٹر لاری اڈہ عائشہ ممتاز نے عوامی شکایات کے پیش نظر کاروائی کر تے ہوئے ڈسپنسر ی واگزار کروائی تھی جس میں اب مر یضوں کی بڑی تعداد مفت علاج کروارہی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1