خان عبدالقیوم خان کی 33ویں برسی کے سلسلے میں تقریب

خان عبدالقیوم خان کی 33ویں برسی کے سلسلے میں تقریب

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)مشاہیرتحریک آزادی کی ناقابل فراموش خدمات اوربے مثال قربانیوں کے نتیجے میں پاکستان معرض وجود میں آیا آزادی کے پروانوں نے پاکستان کیلئے اپنا تن من دھن قربان کردیاآزادی بہت بڑی نعمت ہے لہٰذا اس کی قدر کریں نئی نسل تعلیم پر مکمل توجہ دے ان خیالات کااظہارتحریک پاکستان کے کارکن پروفیسر ڈاکٹر ایم ا صوفی نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان، لاہور میں تحریک پاکستان کے ممتاز رہنما خان عبدالقیوم خان کی 33ویں برسی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب کے دوران کیا اس تقریب کا اہتمام نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا تھااس موقع پرمعروف دانشور اور کالم نگار عزیز ظفر آزاد،اساتذۂ کرام اور طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک ،نعت رسول مقبولؐ اور قومی ترانہ سے ہوامعروف دانشور اور کالم نگار عزیز ظفر آزاد نے خان عبدالقیوم خان کی حیات و خدمات کے متعلق خصوصی لیکچر میں طلبہ کو بتایا کہ خان عبدالقیوم خان عظیم قومی رہنما‘ ممتاز قانون دان اور اعلیٰ درجہ کے منتظم اور مدبر تھے آپ نے تحریک پاکستان میں نمایاں حصہ لیاوزیراعلیٰ خیبر پختونخوا(سرحد)کی حیثیت سے آپ صوبہ بھر میں نظریۂ پاکستان کی فکر کوعام کرنے کیلئے کام کرتے رہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -