حکومت ایبولا وائس سے بچنے کیلئے شعوری مہم شروع کرے،بشیر مہدی

حکومت ایبولا وائس سے بچنے کیلئے شعوری مہم شروع کرے،بشیر مہدی

لاہور(جنرل رپورٹر) محمد علی جناح میڈیکل کمپلیکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے کہ ایبولا وائرس انتہائی مہلک ہے یہ افریقی بیماری ہے وہاں جانے والے اس سے متاثر ہوسکتے ہیں ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مذکورہ وائرس پر قابو پانے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ائیر پورٹ پر خصوصی اقدامات کئے جائیں باہر سے آنے والوں کے ٹیسٹ کئے جائیں اور ایمبولنس بھی ائیر پورٹ پر کھڑی کی جائے۔

اس وائرس سے بچنے کے لئے حکومت شعوری مہم شروع کرے اور گھر گھر بتایا جائے کہ کس طرح اس وائر س سے بچا جاسکتا ہے ۔ہر ہسپتال میں ڈاکٹروں کو اس وائرس سے بچاؤکے متعلق جدید ٹرینگ دی جائے ،ڈینگی کے خاتمہ کے لئے حکومت نے تو فوری اقدامات کئے اب ایبو لاوائرس سے بچاؤ کے لئے بھی اقدامات ہونے چاہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1