ئین ہر شہری کے بنیادی حقوق کے تحفظ کا حکم دیتا ہے،افتخار حسین

ئین ہر شہری کے بنیادی حقوق کے تحفظ کا حکم دیتا ہے،افتخار حسین

  

آ

لاہور(نمائندہ خصوصی) ہیومن رائٹس گروپ آف پاکستان کے بانی وسیکرٹری جنرل افتخارحسین نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین ہرشہری کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے لیکن عملی طورپرصورتحال اس کے برعکس ہے اور ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال دن بدن خراب ہورہی ہے جولمحہ فکریہ ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روزمقامی ہوٹل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ پاکستان کوامن کا گہوارا بنانے اورلوگوں کوانصاف ان کے گھرکی دہلیزپرپہنچانے کیلئے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں، سول سائٹی، میڈیا اور دانشوروں کو مل کر انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے ایک حکمت عملی بنانا ہو گی انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں ہونے والی انسان حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر قابو پانے کیلئے انسانی حقوق کا باب نصاب میں شامل کیا جائے

تاکہ نوجوان نسل کو اس حوالے سے آگاہی دی جا سکے انہوں نے کہا کہ جہالت ،غربت ،کرپشن ،دہشت گردی اورتوانائی کا بحران پاکستان کی ترقی میں رکاوٹیں ہیں ان سے نجات حاصل کیے بغیرپاکستان کی ترقی اورعوام کی خوشحالی ممکن نہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -