مسلم لیگ(ن) نے ہر دور میں میڈیا پر پابندی لگائی،میاں طاہر صدیق

مسلم لیگ(ن) نے ہر دور میں میڈیا پر پابندی لگائی،میاں طاہر صدیق

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ق) کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری میاں طاہر صدیق نے موجودہ وفاقی حکومت کو سابق ڈکٹیٹر ضیاء الحق کی باقیات قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اے آر وائے ٹی وی کو حکومت پر تنقید کرنے کی پاداش میں اس کو بند کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) جب جب بھی حکومت میں آئی ہے تو اس نے اپنے ہر دور حکومت میں میڈیا پر پابندیا ہی لگائی ہیں نہ تو مسلم لیگ (ن) کو حکومت میں آنے کے بعد اپوزیشن کی جماعتیں اچھی لگتی ہیں۔اور نہ ہی میڈیا کی تنقید اچھی لگتی ہے ۔میاں طاہر صدیق نے کہا کہ فوری طور پر اے آر وائے کو بحال کیا جائے اور میڈیا کی تنقید کو کھلے دلوں تسلیم کرکے حکومت اپنی اصلاح کرے اور برداشت کی سیاست کو فروغ دیتے ہوئے میڈیا کو اپنا کام آزادی کے ساتھ کرنے دے اسی میں حکومت کی بہتری ہے ۔انہوں نے کہا کہ اے آر وائے کی بندش کو عوام نے قبول نہیں کیا ہے اور حکومت کے اس اقدام کی وجہ سے عوام کے اندر اس کی وجہ سے مزید نفرت میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -