گورنر نے یوحن آباد میں سی سی بی پی ایل واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کردیا

گورنر نے یوحن آباد میں سی سی بی پی ایل واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کردیا

لاہور (پ ر) گورنر پنجاب محمد سرور نے یوحن آباد میں سینٹ جانز بوائز ہائی اسکول میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا۔ یہ فلٹر پلانٹ کوکا کولا بیوریجز پاکستان لمیٹڈ (سی سی بی پی ایل) کے کاروباری سماجی ذمہ داری پروگرام کے تحت قائم کیا گیا ایک پلانٹ میں فی گھنٹہ 2 ہزار لیٹرز تک پانی محفوظ رکھنے کی گنجائش ہے اور ایک دن میں یہ فلٹریشن پلانٹ 20 ہزار سے زائد لوگوں کی ضروریات پوری کرنے کیلئے کافی ہے اس سے قبل سی سی بی پی ایل نے کراچی کے علاقے ملیر میں روٹری انٹرنیشنل پاکستان کے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے ایک واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کیا تھا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر پبلک افیئرز اینڈ کمیونکیشن، سی سی بی پی ایل، ظفر عباس جعفری نے کہا کہ لوگوں کو صحت مند زندگی فراہم کرنے کے لئے ہم پانی کے ذخائر کے تحفظ کی جدوجہد کر رہے ہیں یہ۔  ۔ واٹر فلٹریشن پلانٹ سی سی پی بی کی جانب سے سماجی تنظیم ’کلین واٹر ٹرسٹ‘ کے ساتھ اشتراک کے ذریعے تعمیر کیا گیا ہے تاکہ یوحن آباد کے رہائشیوں کو پینے کا صاف اور صحت بخش پانی دستیاب ہو سی سی بی پی ایل اپنے مشن کو جاری رکھتے ہوئے ملک کے مختلف پسماندہ علاقوں میں مستقل بنیادوں پر مزید واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کرے گا سی سی بی پی ایل پانی کے استعمال کو اہمیت دیتا ہے کیونکہ یہ اسکے کاروبار کیلئے بنیاد اور ماحولیاتی پالیسی کا مرکز ہے پانی زندگی کی انتہائی بنیادی ضروریات میں سے ایک ہے اور مشروبات کے اجزاء میں مرکزی کردار کا حامل ہے پانی کی فراہمی قائم رکھنا سی سی بی ایل کے کاروبار کی کامیابی اور لوگوں کی فلاح و بہبود کی بنیاد ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1