ریلوے ہیڈ کوارٹر اور اسٹیشن پر ٹکٹیں بلیک کرنیوالے گروہ کا انکشاف

ریلوے ہیڈ کوارٹر اور اسٹیشن پر ٹکٹیں بلیک کرنیوالے گروہ کا انکشاف

  

لاہور(حنیف خان)ریلوے ہیڈکوارٹر سمیت اسٹیشن پر ٹرینوں کی بلیک میں ٹکٹیں فروخت کرنے والے مبینہ گروہ کا انکشاف ہوا ہے جس کے باعث مسافرسراپاء احتجاج بن کررہ گئے ہیں عیدالاضحیٰ سے ابتک دیکھا گیا کہ لاہور سے کراچی ،ملتان ،راولپنڈی او ر کوئٹہ جانے والی ٹرینوں میں جب بھی شہری بکنگ کروانے کے لئے آتے ہیں تو انہیں کہا جاتاہے کہ اگلے 15سے 20دن تک ٹرین میں جگہ نہیں ہے اس وجہ سے بکنگ نہیں ہوسکتی جس کے باعث شہریوں کومایوس لوٹنا پڑتا ہے یا پھر وہاں پر ہی موجود ٹاؤٹ ان شہریوں کو گھیر لیتے ہیں او ر ان سے معاملات طے کرکے مہنگے داموں ٹکٹیں فروخت کرتے ہیں ریلوے ہیڈکواٹر میں شہری اکثر اوقات لاہور سے کراچی جانے والی ٹرینوں خصوصا قراقرام ایکسپریس ،کراچی ایکسپریس ،خیبر میل اور علامہ اقبال ایکسپریس میں ٹکٹوں کی بکنگ کے لئے جاتے ہیں تو انہیں یہ ہی بتایا جاتا ہے کہ اگلے دو اڑھائی ہفتے تک بکنگ کا چانس نہیں ہے اگر کوئی ٹکٹ کینسل کی غرض سے آگئی تو پھر بکنگ کردیں گے ورنہ نہیں ۔جبکہ پہلے ہی سے ان ٹرینوں میں دو اڑھائی ہفتے قبل بکنگ کے لئے جگہ ہوتی ہے قابل افسوس امریہ ہے کہ جو ٹرینوں کی ٹکٹیں مبینہ طور پر بلیک میں فروخت کی جارہی ہیں ان میں باقاعدہ ریلوے اہلکاروں کا بھی ہاتھ ہوتاہے ۔مختلف سائلین کی شکایات کے پیش نظر ’’پاکستان ‘‘ کا نمائندہ ہیڈکواٹر گیا تو وہاں بھی ٹکٹیں بلیک میں فروخت کرنے کا انکشاف ہوا،یہ نیٹ ورک اتنا مضبوط ہے کہ کسی افسر کے ممکنہ چھاپے مارنے سے قبل ہی الرٹ ہوجاتے ہیں اس حوالے سے سینئر ریزرویشن سپروائزر امتیاز علی نے کہا کہ ہمارے ہاں بالکل ٹکٹیں بلیک میں فروخت نہیں ہوتیں ایک روپیہ کا بھی روادا رنہیں ہوں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -