اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے ریونیو افسران کی سست روی کا نوٹس لے لیا

اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے ریونیو افسران کی سست روی کا نوٹس لے لیا
اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے ریونیو افسران کی سست روی کا نوٹس لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے نمائندے سے) محکمہ ریونیو کی تحصیل سٹی کے ریونیو افسران کی عدم دلچسپی اور سست روی سے کام کرنے کی پریکٹس کا اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے نوٹس لے لیا ،گزشتہ روز کی جانے والی میٹنگ میں 9نکاتی ایجنڈے پر فوری عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،روزنامہ پاکستان کو ملنے والی معلومات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سٹی کے آفس میں گزشتہ روز ایک اہم میٹنگ کا اہتمام کیاگیا جس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر عاصم سلیم نے کی ،میٹنگ میں تحصیل سٹی کے تمام ریونیو افسران نے بھی شرکت کی جن میں شفیق احمد چشتی ،شوکت علی ورک ،سردار محمد جمیل ،محمد ندیم بٹ واجد علی شاہ ،حبیب احمد اور خواجہ محمد عاصم بھی موجود تھے ،میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی کی جانب سے 4نکاتی ایجنڈا پیش کیا گیا جن میں سر فہرست تیاری جمعبندی موضع ساندہ کلاں کے ایشو پر بات کی گئی اور ہدایت کی گئی کہ رجسٹرحقداران زمین 1997-98 جلد از جلد مکمل کرکے پراگس رپورٹ 20-10-2014تک دفتر جمع کروائی جائے،اس کے علاوہ موضع راج گڑھ ،سید پور ،ساندہ خورد اور موضع بیلہ بستی رام کے ریونیو سٹاف کو بھی رجسٹرحقداران زمین کی مکمل تیاری کیلئے 21-10-2010کی ڈیڈ لائن دی گئی،اور اس حوالے سے 2ریونیو آفیسر مقرر کر دیئے گئے ہیں جو کہ ان موضع جات کی مانیٹرنگ کریں گے اسطرح پٹوار سرکل نیاز بیگ کی 100فیصد پڑتال کیلئے 24-10-2014تک کی ڈیڈ لائن قانگو کو دی گئی ہے اس کے علاوہ بقایا جات ریونیو ریکوری کے حوالے سے تمام ریونیو آفیسران کی توجہ آڈٹ پیرا میں مذکورہ بقایا جات کی طرف کراتے ہوئے ریکوری کو فوری طور پر پورا کرنے کیلئے 21-10-2014کا ٹارگٹ دیدیا گیااسطرح پرچہ رجسٹری کے حوالے سے بھی تمام ریونیو افسران کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ 30-09-2014تک کے وصول شدہ پرچہ رجسٹری کے ریونیو میں عمل درآمد رپورٹ 20-10-2014کو اسسٹنٹ کمشنر آفس میں جمع کروائیں گے صوبائی محتسب کے ریفرنسز کے جوابات میں تاخیر برتنے پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ تمام ریونیو آفسر و ریونیو سٹاف محتسب کے کیسوں کے جوابات مقرر شدہ تاریخ کا سماعت سے قبل جمع کروانے کی پابندی کریں گے،اسسٹنٹ کمشنر عاصم سلیم نے مزید واضح کیا کہ اعلیٰ عدالتوں میں رٹ پٹیشن کے جوابات پیر ا وائز کمنٹس کے ساتھ تیار کرکے اس کی کاپی مجاز عدالت کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر آفس میں بھی درج کروائی جائے گی،مزید سرکاری ڈاک کو سست روہی سے نمٹانے اور پرائس کنٹرول چیکنگ میں عدم دلچسپی لینے والے ریونیو افسران سے خفگی کا اظہار کرتے ہوئے پابندی کی تاکید کی گئی ہے اس موقعہ پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی عاصم سلیم نے کہا کہ یہ واضح کردوں کہ میٹنگ میں جن 9ایجنڈا پر بات کی گئی ہے اس پر فوری عمل دارآمد ہو ،اگر اب کوئی غفلت ،لاپرواہی یا کوتاہی دیکھنے میں آئی تو مذکورہ افسران کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی