گلو بٹ توڑ پھوڑ کیس کے مزید گواہان آج پیش ہو کر اپنا بیان قلمبند کرائینگے

گلو بٹ توڑ پھوڑ کیس کے مزید گواہان آج پیش ہو کر اپنا بیان قلمبند کرائینگے

لاہور(آئی این پی)انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت سانحہ ماڈل ٹاون کے کردار گلو بٹ کے خلاف توڑ پھوڑ کیس میں (آج) مزید گواہوں کے بیانات قلمبند کریگی ‘ گزشتہ سماعت پر انسداد دہشت گردی لاہورکی خصوصی عدالت کے جج رائے ایوب مارتھ نے مقدمہ کے مزید گواہان کو طلب کیا تھا جبکہ ایک اور گواہ اے ایس آئی منیر نے اپنا بیان قلمبند کردیا تھا ۔اب تک گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کے الزام میں سب انسپکٹر سمیت چھ پولیس اہلکاروں نے اپنے بیانات قلمبند کروائے ہیں۔ اس کیس میں کل گواہوں کی تعداد 12ہے ‘ 3گواہوں پر عدالت کی جانب سے جرح بھی مکمل کی جا چکی ہے۔

مزید : علاقائی