سندھ میں کشیدہ سیاسی صورتحال ، مسلم لیگ (ن) سندھ کے ناراض رہنما پیر پگاڑا سے ملنے کنگری ہاﺅس پہنچ گئے مشترکہ لائحہ عمل اختیا رکرنے کا فیصلہ

سندھ میں کشیدہ سیاسی صورتحال ، مسلم لیگ (ن) سندھ کے ناراض رہنما پیر پگاڑا سے ...

  

کراچی(آئی این پی)پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں کشیدگی اور متحدہ کی جانب سے نئے صوبے کے مطالبہ کے نتیجے میں پیداشدہ نئی صورتحال پر غور کیلئے مسلم لیگ (ن) سندھ کے ناراض رہنماﺅں نے مسلم لیگ (ف) کے سربرا ہ پیر پگاڑا سے بدھ کو یہاں کنگری ہاﺅس میں ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والے رہنماﺅں میں سابق سپیکر قومی اسمبلی الہٰی بخش سومرو ‘سابق وزرائے اعلیٰ ممتاز بھٹو‘ غوث علی شاہ ‘ ارباب غلام رحیم ‘ لیاقت جتوئی اور دیگر رہنما شریک ہوئے ‘ اجلاس میں سندھ کی سیاسی صورتحال پر تفصیل سے غور کر کے مشترکہ لائحہ عمل اختیا رکرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -