مولانا الیاس گھمن کی زیر صدارت اہلسنت والجماعت کے ذمہ داران کامشاورتی اجلاس آج ہو گا

مولانا الیاس گھمن کی زیر صدارت اہلسنت والجماعت کے ذمہ داران کامشاورتی اجلاس ...

لاہور (سٹاف رپورٹر ) عالمی اتحاد اہل السنت والجماعت کے مرکزی امیرمبلغ اسلام مولانا محمد الیاس گھمن کی زیر صدارت آج 23 اکتوبر 2014ءبروز جمعرات مرکز اہل السنت والجماعت کے ذمہ داران کاتربیتی و مشاورتی اجلاس منعقد ہو گاجس میں ملک بھر سے عالمی اتحاد کے مرکزی، صوبائی ، ضلعی ذمہ داران،مناظرین ، کارکنان اور مرکز اہل السنت والجماعت کے متخصصین شرکت کریں گے۔ اجلاس سے عالمی اتحاد اہلسنت کے بانی ومرکزی امیر مولانا محمد الیاس گھمن خصوصی خطاب کریں گے جبکہ مولانا عبدالقدوس گجر ، مفتی عبدالواحد قریشی ، مفتی نوید حنیف ، مولانا ابو ایوب قادری ، مولانا محمد نواز فیصل آبادی،مفتی شبیر احمد حنفی ، مولانا خبیب احمد گھمن ، مولانا محمد علی ، مولانا عاطف معاویہ ، مولانا عابد جمشید اور مولانا محمد کلیم اللہ حنفی سمیت دیگر راہنما بھی شرکت کریں گے۔

الیاس گھمن

مزید : علاقائی