سالانہ ختم نبوت کانفرنس آج مرکز ختم نبوت مسلم کالونی چناب نگرمیں شروع ہوگی

سالانہ ختم نبوت کانفرنس آج مرکز ختم نبوت مسلم کالونی چناب نگرمیں شروع ہوگی

لاہور(سٹاف رپورٹر)سالانہ ختم نبوت کانفرنس چناب نگر‘آج مرکز ختم نبوت مسلم کالونی میں شروع ہوگی۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ترجمان کے مطابق شرکاءکے لیے وسیع و عریض پنڈال کو خوبصورت بینروں سے کو سجا دیا گیا۔ ملک کے طول و عرض سے کارکنان ختم نبوت تکبیر کے نعرے بلند کرتے ہوئے پنڈال میں پہنچ رہے ہیں۔ چناب نگر کی فضاءتاج و تخت ختم نبوت زندہ باد کے وجدانی نعروں سے گونج رہی ہے۔کا نفرنس کی اختتامی نشست میںقائد جمعیت مولانا فضل الرحمان تاریخ ساز خطاب فرمائیں گے۔ کانفرنس کے داخلی راستوں پر استقبالیہ بینرز آویزاں کر دئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام آج ۲۳، ۲۴/اکتوبر بروز جمعرات و جمعة المبارک کو مرکز ختم نبوت مسلم کالونی چناب نگر میں منعقد ہونیوالی آل پاکستان سالانہ ختم نبوت کانفرنس کے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ۔ رضا کاران ختم نبوت نے پنڈال کے اردگرد اپنی مفوضہ ڈیوٹیاں سنبھال لی ہیں۔ ملک بھر سے اسلامیان پاکستان اور کارکنان ختم نبوت کے قافلے چناب نگر پہنچ رہے ہیں۔ سیکورٹی ،پارکنگ ، میڈیا گیلری، ٹریفک پلان، کنٹرول روم، خور و نوش اور شرکاءکے لیے استقبالیہ کیمپس اور انفارمیشن سینٹر جیسے بیسوں شعبوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عزیز الرحمان جالندھری نے رضا کاروں سے ملاقات کی اور کانفرنس کے تمام تر انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا اور کارکنون کو انتظامات کے حوالہ سے ہدایات دیں۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی نے کانفرنس کے تفصیلی شیڈول پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کانفرنس کی کل پانچ نشستیں ہوں گی۔ کانفرنس کا آغاز ۲۳ اکتوبر صبح ۱۰ بجے امیر مرکزیہ شیخ الحدیث مولانا عبدالمجید لدھیانوی کی پر سوز دعا سے ہو گا۔ پہلی نشست سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی مبلغ مولانا قاضی احسان احمد ، مولانا محمد اکرم طوفانی، مولانا توصیف احمد حیدر آباد، مولانا محمد علی صدیقی میر پور خاص ،مولانا مختار احمد تھرپارکر، مولانا تجمل حسین نواب شاہ،مولانا محمد حسین ناصر سکھر، مولانا عبدالحکیم نعمانی چیچہ وطنی، مولاناعبدالستار گورمانی خانیوال، مولانا غلام حسین جھنگ، مولانا غلام مصطفی چناب نگر ، مولانا محمد طیب اسلام آباد خطاب فرمائیں گے۔دوسری نشست ظہر کی نماز کے بعد ہو گی۔ جس سے پیر عبدالرحیم نقشبندی چکوال، مولانا عبدالقیوم حقانی نوشہرہ، مولانا قاری خلیل احمدبندھانی سکھر، مولانا اشرف علی راولپنڈی، مولانا ممتاز احمد نقشبندی خطاب فرمائیں گے۔عصر کے بعد سوال و جواب کی نشست ہوگی۔ شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا سوالات کے جوابات دیں گے۔ مغرب کی نماز کے بعد مولانا میاں محمد اجمل قادری مجلس ذکر کرائیں گے۔ عشاءکی نماز کے بعد مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا عبدالجبار عباسی شاہ پور چاکر سندھ، مولانا محمد صالح الحداد سجاول، مولانا عبدالقیوم ہالیجوی، مولانا محمد سعود ہالیجوی سکھر، جمعیت علماءپاکستان کے سربراہ صاحبزادہ مولانا ابو الخیر محمد زبیر ، جمعیت اہلحدیث کے مولانا سیدضیاءاللہ شاہ بخاری، مولانا حافظ زبیر احمد ظہیر، جمعیت علماءاسلام کے مولانا محمد امجد خان، مولانا عبدالر¶ف فاروقی، مفتی محمد عثمان چیچہ وطنی، مولانا محمد ضیاءمدنی، بریلو ی مکتب فکر کے مولانا سید عاشق حسین شاہ ، مولانا سمیع الحق، مولانا حامد الحق، جماعت اسلامی کے جناب لیاقت بلوچ ، مولانا فضل الرحمان درخواستی، مولانا عزیزالرحمان ہزاروی،مولانا مفتی محمد راشد مدنی، مولانا محمد عارف شامی، مولانا عبدالمتین خان زاہد، مولانا عزیز الرحمان ثانی و دیگر حضرات خطاب فرمائیں گے۔ ۲۴ /اکتوبر صبح کی نماز کے بعدشیخ التفسیر مولانا میر محمد میرک سندھ درس قرآن ارشاد فرمائیں گے بعد ازاں، مولانا محمد اسحاق ساقی بہاولپور، مولانا محمد قاسم سیوطی، مولانا محمد زاہد وسیم ، مولانا محمد خالد عابد، مولانا محمد ریاض وٹو، مولانا قاضی عبدالخالق، مولانا عبدالستار حیدری، مولانا حمزہ لقمان، مولانا محمد خبیب، مولانا عبدالنعیم لاہور، مولانا محمد اقبا ل ڈیرہ غازی خان، مولانا عبدالرزاق اوکاڑہ، مولانا محمد یونس کوئٹہ، مفتی خالد میرکشمیر، مولانا عبدالرشید غازی فیصل آباد، مولانا ضیاءالدین آزاد، حافظ عبدالوہاب جالندھری، حافظ محمد ثاقب اور نماز جمعہ سے قبل قائد تحریک ختم نبوت شیخ الحدیث مولانا عبدالمجید لدھیانوی،مفکر ختم نبوت مولانا عزیز الرحمان جالندھری اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی پشاور خطاب فرمائیں گے۔اور بعد نماز جمعہ آخری نشست منعقد ہوگی۔ جس میں مولانا محمد الیاس گھمن،قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان ،مولاناقاری محمد حنیف جالندھری خطاب فرمائیں گے۔ مختلف نشستوں کی صدارت صاحبزادہ عزیز احمد،، صاحبزادہ خلیل احمد ، حضرت حافظ ناصر الدین خاکوانی، مولانا سید جاوید حسین شاہ، مولانا قاری محمد یاسین، مولانا عبیداللہ ازہر بہلوی،مولانامفتی شہاب الدین موسی زئی شریف، پیر رضوان نفیس،خانقاہ عزیزیہ کے مولانا پیر جی عبدالحفیظ رائے پوری، مولانا عبدالغفور قریشی ٹیکسلا،الحاج عبدالرشید رحیم یار خان و دیگر مشائخ عظام فرمائیںگے۔ علاوہ ازیں نعتیہ کلام سید سلمان گیلانی، حافظ محمد شریف منچن آبادی و دیگر نامور شعراءپیش کریں گے۔

سالانہ ختم نبوت کانفرنس

مزید : صفحہ آخر