ُٓپاکستان نے خلاف ورزیاں جاری رکھیں تو اسکا درد بھی محسوس کریگا ،بھارتی وزیر دفاع کی دھمکی

ُٓپاکستان نے خلاف ورزیاں جاری رکھیں تو اسکا درد بھی محسوس کریگا ،بھارتی وزیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                 نئی دہلی (اے این این )بھارتی وزیر دفاع ارون جیٹلی نے ایک بارپھر سرحدی خلاف ورزی کا الزام پاکستان پر عائدکرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگرہمسایہ ملک جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کاسلسلہ جاری رکھتا ہے تو وہ اس مہم جوئی کادردبھی محسوس کرے گاکیونکہ ہماری روایتی جنگی طاقت پاکستان سے زیادہ ہے، پہلے ہمارے ہاتھ میں صرف” ڈ ھال“ ہوتی تھی مگر اب اس کے ساتھ ”تلوار“ بھی ہوگی ۔ بھارتی ٹی وی کو ایک انٹرویومیں ارون جیٹلی نے کہاکہ پاکستان کو سرحد پر فائرنگ روکنی ہوگی جس کی وجہ سے مذاکرات تعطل کا شکار ہیں، پاکستان ماحول سازگار کرے تو بھارت مذاکرات کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہاکہ ہماری روایتی جنگی طاقت پاکستان سے زیادہ ہے، کنٹرول لائن پر فائرنگ کے ایڈونچر کی تکلیف پاکستان خود اٹھائے گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان جب بھی فائرنگ کرتا ہے ہم دفاع کرتے ہیں لیکن اس بار ہمارے ہاتھ میں بھی تلوار ہے۔
وزیردفاع کی دھمکی

مزید :

علاقائی -