بیگم نصرت بھٹوکی برسی،مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا کی گئی

بیگم نصرت بھٹوکی برسی،مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا کی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی اہلیہ بیگم نصرت بھٹو کی گزشتہ روز برسی منائی گئی ۔اس سلسلے میں پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی کی رہائش گاہ پر ان کی روح کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کی گئی جس میں پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری رانا اشعر نثار‘ سیکرٹری اطلاعات فیصل میر ‘ سینئر نائب صدر زاہد ذوالفقار خاں‘ زونل و ڈسٹرکٹ صدور اور لاہور تنظیم سے ملحقہ ونگز نے شرکت کی اور نصرت بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
نصرت بھٹو

مزید :

علاقائی -