ہربنس پورہ ،فارمیسی اینڈ ریسرچ سنٹر سے بڑے پیمانے پر جعلی ادویات برآمد

ہربنس پورہ ،فارمیسی اینڈ ریسرچ سنٹر سے بڑے پیمانے پر جعلی ادویات برآمد

لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں فارمیسی اینڈ ریسرچ سنٹر سے بڑے پیمانے پر جعلی ادویات برآمد ہوئیں اور بجلی و گیس چوری بھی پکڑی گئی ۔ سنٹر میں غیر قانونی طور پر شراب بھی تیار کی جا رہی تھی ۔ وزیر اعلی ٹاسک فورس نے ضلعی حکومت کی ٹیم کے ہمراہ بجلی و گیس چوری کی اطلاع پر ہربنس پورہ ڈبلیو ایس فارمیسی اینڈ ریسرچ سنٹر پر چھاپہ مارا کو وہاں نہ صرف بجلی و گیس کی چوری پکڑی گئی بلکہ چھاپہ میں غیر قانونی و جعلی ادویات بھی برآمد ہوئیں ۔ جعلی ادویات کو غیر ملکی کمپنیوں کے ٹیگ لگا کر فروخت کیا جا تا تھا ۔

مزید : علاقائی