باجوڑ، انسداد پولیوٹیم پربم حملہ 2 لیویز اہلکاراور ڈرائیور زخمی

باجوڑ، انسداد پولیوٹیم پربم حملہ 2 لیویز اہلکاراور ڈرائیور زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

باجوڑایجنسی(آئی این پی )باجوڑایجنسی میں انسداد پولیو ٹیم پر بم حملے میں ٹیم کی حفاظت پر مامور دو لیویز اہلکار اور ڈرائیور زخمی ہوگیا۔بدھ کو لیویزذرائع کے مطابق باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند کے علاقے ڈبر میں انسداد پولیو مہم پر مامورٹیم کی گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے فرائض انجام درے رہی تھی۔



 بم حملے میں دو لیویز اہلکار اور گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہوگیا جبکہ عملہ محفوظ رہا۔زخمیوں کوہسپتال منتقل کرکے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیاگیا ۔
ٹیم پربم حملہ

مزید :

علاقائی -