اوگرا ایل پی جی قیمتوں میں اضافے کےخلاف درخواست پر عدالت میں جواب داخل نہ کراسکی

اوگرا ایل پی جی قیمتوں میں اضافے کےخلاف درخواست پر عدالت میں جواب داخل نہ ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )ایک ماہ گزرنے کے باوجود اوگرا نے ایل پی جی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ہائیکورٹ میں زیر سماعت درخواست میں جواب داخل نہ کرایا، عدالت نے اوگر کو جواب داخل کرانے کیلئے مزید ایک ماہ کا وقت دے کر سماعت 25نومبر تک ملتوی کر دی ۔لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شجاعت علی خان نے نوشاب اے خان کی درخواست پر سماعت شروع کی تو عدالت کو بتایا گیا کہ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے اوگرا اور وزارت پٹرولیم اور قدرتی وسائل کی منظوری کے بغیر ہی ایل پی جی کی قیمتوں میں پہلے 10 روپے اور پھر 5روپے فی کلو اضافہ کر دیا ہے ، ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کو اوگر اور وزارت پٹرولیم اور قدرتی وسائل کی منظوری کے بغیر قیمتوں میں اضافے کا اختیار نہیں، لہذا ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کالعدم قرار دیا جائے، اوگرا کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ اس درخواست میں 18ستمبر کو نوٹس جاری کیا گیا تھا مگر ابھی جواب داخل نہیں کرایا جا سکا، عدالت جواب داخل کرانے کیلئے مزید ایک ماہ کی مہلت دے، عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے مزید سماعت 25نومبر تک ملتوی کر دی ۔

 اوگرا

مزید : صفحہ آخر