محکمہ خزانہ ‘ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو فری ڈائیلسز کےلئے 525ملین جاری

محکمہ خزانہ ‘ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو فری ڈائیلسز کےلئے 525ملین جاری

لاہور(محمد نواز سنگرا) محکمہ خزانہ نے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو فری ڈائیلسز کےلئے 525ملین روپے جاری کر دیئے ہیں۔صوبے بھر کے 36اضلاع اورٹریشریز کو کو فری ڈائیلسز کےلئے فنڈز تقسیم کیے جائیں گے جس سے کڈنی کے مریضوں کو تمام اضلاع میں مفت علاج کی سہولیات مہیا ہوں گی۔تفصیلات کیمطابق محکمہ خزانہ نے صوبے بھر میں گردے کے مریضوں کو مفت علاج معالجہ کی سہولیات مہیا کرنے کےلئے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو 525ملین روپے جاری کر دیئے ہیں۔محکمہ صحت فنڈز کو تمام اضلاع اور ٹریشریز کو تقسیم کرے گا جس سے صوبے بھر میں کڈنی کے مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔525ملین روپے مختلف اضلاع میں ضرورت کی بنیاد پر تقسیم کیے جائیں گے اور کالجوں سے متصل سرکاری ہسپتالوںمیں مریضوں کو مفت اور بہتر علاج مہیا کرنے کےلئے رقم دی جائے گی۔36اضلاع میں ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو لیول پر کڈنی کے مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات مہیا کرنے کےلئے بھاری فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔

فری ڈائیلسز

مزید : علاقائی