تحریک انصاف کے ممبران کے استعفے منظور نہیں کئے ،رانا اقبال

تحریک انصاف کے ممبران کے استعفے منظور نہیں کئے ،رانا اقبال

  

لاہور( نمائندہ خصوصی/سٹاف رپورٹر) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر رانا محمد اقبال نے یہ رولنگ دی ہے کہ میاں محمود الرشید ابھی بھی اپوزیشن لیڈر ہیں اور تحریک انصاف کے تمام ممبران بھی ہاؤس کے معزز ممبران ہیں ابھی ان کے استعفے منظور نہیں کئے گئے ہیں ۔سپیکر نے یہ رولنگ پاکستان مسلم لیگ(ق) کے پارلیمانی لیڈرسردار وقاص حسن موکل کے نکتہ اعتراض پر دی ۔اس سے قبل پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں سردار وقاص حسن موکل نے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے استعفیٰ دیدیا ہے اور اس وقت ایوان میں کوئی بھی اپوزیشن لیڈر نہیں ہے یا تو ان کے استعفے منظور کیے جائیں یا اس پر سپیکر پنجاب اسمبلی اپنی رولنگ دیں ۔جس پر سپیکر رانا محمد اقبال نے اپنی رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تک ان کے استعفے منظور نہیں کئے گئے ہیں اس لئے وہ اس ایوان کے رکن اور اپوزیشن لیڈر بھی ہیں دو تین مرتبہ اپوزیشن کے ارکان کو پیغام پہنچائے گئے ہیں کہ وہ بتائیں کہ یہ استعفے انہوں نے اپنی مرضی سے دئیے ہیں یا پھر کسی دباؤ کی وجہ سے د ئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن لیڈر اسمبلی کے اجلاس میں نہیں آ رہے ہیں تو یہ ان سے ہی پوچھا جائے کہ وہ کیوں نہیں آرہے ہیں میں اس بات کا جواب نہیں دے سکتا۔

مزید :

علاقائی -