ملک کوبحرانوں سے نکالنے کیلئے منصوبوں پر کام جاری ہے،گورنر

ملک کوبحرانوں سے نکالنے کیلئے منصوبوں پر کام جاری ہے،گورنر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی)گورنر پنجاب چو دھر ی محمد سرور نے کہا ہے کہ لوگوں کو انصاف نہ ملنا اس وقت سب سے بڑا مسئلہ ہے ، ہمیں بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے اور اس ضمن میں انقلابی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، جمہوریت اسی وقت اپنی اصل ہیئت اور افادیت میں نظر آئے گی جب اختیارت کی منتقلی نچلی سطح تک یقینی بنائی جائے گی، ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے 18thمڈکیرئیر مینجمنٹ کورس (MCMC)کے سولہ رکنی وفد سے گفتگو کے دوران کیاجنہوں نے گورنر ہا¶س لاہور میں گورنر پنجاب سے ملاقات کی -گورنر پنجاب نے کہا کہ اس وقت ملک جس صورت حال سے نبردآزما ہے ، ہمارے سیاستدانوں کو سیاسی بصیرت اور تحمل و برداشت کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے ملکی اور اہم قومی معاملات کے حل کے لےے ایک سو چ و فکر کا مظاہرہ کرنا ہو گاکیونکہ پاکستان کی سلامتی سے ہماری بقاءوابستہ ہے-انہوں نے کہا کہ بلاشبہ ہم ایک پُرعزم اور بھرپور صلاحیتوں سے مالا مال قوم ہیں، ہم بڑے سے بڑے چیلنجز کا مقابلہ بآسانی کر سکتے ہیں ،اگر ہم سب باہمی یکجہتی کے ساتھ قومی ایشوز پر یکجا ہو جائیں -گورنر پنجاب نے کہا کہ ہم نے اگلی نسل کو ایک مستحکم ، ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان دینا ہے جس کے لےے ہمیں اپنے ذاتی مفادات کو پس ِ پشت رکھتے ہوئے قومی سوچ کو فروغ دینا ہو گا-گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کے لےے وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کے وژن پر عمل کرتے ہوئے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے اور وہ دن دور نہیں جب ملک موجودہ بحرانوں سے نکل کر ایک باوقار اور خوشحال پاکستان کے طور پر جانا جائے گا-گورنر پنجاب نے افسران سے کہا کہ بلاشبہ آپ ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں ، حکومت کے امیج کو سنوارنے اور نکھارنے میں آپ کا کردار بہت اہم ہے ، آپ کی یہ بنیادی ذمہ داری ہے کہ آپ عام آدمی کے حقوق کا خیال رکھیں اور عوام کو یہ تاثر ملنا چاہےے کہ آپ ان کی مشکلات کے ازالے کے لےے کام کر رہے ہیں -انہوں نے کہا عام آدمی آپ کے پاس آتے ہوئے خوف یا گھبراہٹ محسوس نہیں ہونی چاہےے ، میں یہ بات یقین سے کہہ سکتا ہو ں کہ اگر ایسا ممکن ہو گیا تو پاکستان کے آدھے سے زیادہ مسائل ان کی دہلیز پر ہی حل ہو جائیں گے-بعد ازاں، گورنر پنجاب چو دھر ی محمد سرور سے گورنر ہاﺅس لاہور میں پاکستان میں ناروے کے سفیر (Mr. Lief H. Larsen) نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ رتعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے مختلف معاملات پر تبادلہ¿ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت مستحکم ہورہی ہے اور اس نظام کے ثمرات عام آدمی تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔
گورنر

مزید :

صفحہ آخر -